سانحہ 12 مئی: لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا

سانحہ 12 مئی: لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا
سانحہ 12 مئی: لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ 12 مئی کی ازسرنو تحقیقات کے سلسلے میں سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے لارجر بینچ تشکیل دینے کےلئے معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھجوا دیا۔

عدالت نے کیس میں معاونت کےلئے فیصل صدیقی اور شہباب سرکی ایڈووکیٹ کو عدالتی معاون مقرر کردیا جبکہ فاضل عدالت کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سانحہ 12 مئی کیس کی مزید کارروائی کےلئے لارجر بینچ تشکیل دیں گے۔

درخواست گزار اقبال کاظمی نے عدالت سے سانحہ 12 مئی کی ازسر نو تحقیقات کرانے کی استدعا کر رکھی ہے۔درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ 12 مئی 2007 کو سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کا راستہ روکنے کےلئے کراچی میں دہشت گردی کی گئی۔

درخواست میں سابق صدر پرویز مشرف، بانی ایم کیو ایم اور سابق مشیر داخلہ وسیم اختر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے حکم پر ایم کیو ایم نے کراچی میں قتل عام کیا اور دہشت گردی کے واقعات میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی