مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 125 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 125 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے
مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 125 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 125 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔

ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے، 4 جون سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ 8 جون تک جاری رہے گا جبکہ اس دوران کاغذات نامزدگی جمع بھی کرائے جاسکتے ہیں۔ آج (بدھ کو) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے این اے 125 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں، ان کے کاغذات ریٹرننگ آفیسر آصف بشیر کی عدالت میں جمع کرائے جائیں گے۔ نئی حلقہ بندیوں سے پہلے یہ حلقہ این اے 120 تھا، 2013 کے جنرل الیکشن میں یہاں سے میاں نواز شریف الیکشن جیتے تھے، ان کی عدالتی نا اہلی کے بعد یہاں سے مریم کی والدہ کلثوم نواز نے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور