عام انتخابات کیلئے ن لیگی امیدواروں کاانٹرویوہال میدان جنگ میں تبدیل،کارکنا ن آپس میں گتھم گتھا

عام انتخابات کیلئے ن لیگی امیدواروں کاانٹرویوہال میدان جنگ میں ...
عام انتخابات کیلئے ن لیگی امیدواروں کاانٹرویوہال میدان جنگ میں تبدیل،کارکنا ن آپس میں گتھم گتھا

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات کیلئے ن لیگی امیدواروں کاانٹرویوکاہال میدان جنگ بن گیاامیدوار عبدالمنان ،اعجازورک، اکرم انصاری اور غفار سلطانی جھگڑ پڑے،اور لیگی کارکنا ن آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔دونوں رہنماؤں کے حامیوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں کی بارش کر دی اور اسلحہ بھی تان لیاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عام انتخابات کیلئے لیگی امیدواروں کے انٹرویوز جاری تھے کہ ا س دوران انٹرویوکاہال میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا۔ این اے 109 کے امیدوارمیاں عبدالمنان کے نازیبا الفاظ پراعجازورک مشتعل ہوگئے او ر ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔دونوں رہنماؤں کے حامیوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں،گھونسوں اور لاتوں کی بارش کر دی اور اسلحہ بھی تان لیا۔دوسری طرف این اے 107 کے امیدواراکرم انصاری اورغفارسلطانی میں بھی جھگڑاہو گیا،جس کےے باعث ہال میں گالم گلوچ او ر نازیبا الفاظ کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔دونوں امیدواروں کے نجی گارڈزنے اسلحے کی بھی خوب نمائش کی ۔جھگڑے کے دوران ہال میں لائٹ جانے پردھکم پیل ہوئی اور امیدواروں کی جیبیں بھی کٹ گئیں۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور