پی ایس 108 میں پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کے مقابلے میں ایسا امیدوار آگیا کہ اس سے وہ جیتنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے

پی ایس 108 میں پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کے مقابلے میں ایسا امیدوار آگیا ...
پی ایس 108 میں پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کے مقابلے میں ایسا امیدوار آگیا کہ اس سے وہ جیتنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے پی ایس 108 سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے جبکہ ان کے بیٹے نادر گبول بھی اسی حلقے سے امیدوار ہیںاور انہوں نے پہلے ہی اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول قومی کیساتھ صوبائی اسمبلی کی نشست پر بھی الیکشن لڑیں گے اور اس حوالے سے پی پی رہنما نے صوبائی نشست کیلئے پی ایس 108 سے کاغذات نامزدگی حاصل بھی کر لئے ہیں جبکہ اس حلقے پر پہلے ان کے بیٹے نادر گبول نے کاغذات نامزدگی حاصل کرسکتے ہیں،امید ہے کہ ایک ہی نشست پر باپ بیٹے میں کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی