تیونس کی فٹ بال ٹیم نے میچ کے دوران روزہ افطار کرنے کا ایسا طریقہ اختیار کیا کہ پوری دنیا کے مسلمان خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے، ویڈیو نے پوری دنیا میں ایسی دھوم مچائی کہ دیکھ کر آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں گے

تیونس کی فٹ بال ٹیم نے میچ کے دوران روزہ افطار کرنے کا ایسا طریقہ اختیار کیا ...
تیونس کی فٹ بال ٹیم نے میچ کے دوران روزہ افطار کرنے کا ایسا طریقہ اختیار کیا کہ پوری دنیا کے مسلمان خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے، ویڈیو نے پوری دنیا میں ایسی دھوم مچائی کہ دیکھ کر آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں گے

تیونس (ڈیلی پاکستان آن لائن) پوری دنیا کے مسلمان رمضان المبارک کے روزے رکھ کر اور اللہ سبحان و تعالیٰ کی عبادت کر کے اس مبارک مہینے کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی،ارجنٹنیا نے اسرائیل کے ساتھ پری ورلڈ کپ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا 

گرمی میں روزہ رکھنا خاصا مشکل کام ہے اور بھوک سے زیادہ پیاس کی شدت برداشت کرنا پڑتی ہے لیکن اگر روزے کی حالت میں کوئی کھیل کھیلنا پڑے تو بھوک اور پیاس کی شدت میں اضافے کیساتھ شدید تھکاوٹ بھی ہوتی ہے۔

تیونس کی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی بھی روزہ رکھ کر پرتگال کیخلاف میچ کھیلنے میدان میں اترے اور تھکاوٹ کا شکار ہو گئے۔ پرتگال نے تیونس کے خلاف 2-1 کی برتری بھی حاصل کر لی۔ میچ کے دوسرے ہاف کے 58 ویں منٹ میں تیونس کے گول کیپر معیز حسن زخمی ہو کر گراؤنڈ میں لیٹ گئے اور ہر طرف پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔ مگر یہ دیکھ کر سٹیڈیم میں بیٹھے تماشائی شدید حیرت میں مبتلا ہو گئے کہ معیز کے ساتھی کھلاڑی ان کی مدد کے بجائے میدان میں باہر بھاگ گئے ہیں۔

بہرحال 6 منٹ کے بعد تمام کھلاڑی میدان میں واپس آ گئے اور میچ کھیلنا شروع کر دیا لیکن وہ پہلے سے زیادہ چست اور پھرتیلے نظر آ رہے تھے جس کا نتیجہ بھی فوراً سامنے آ گیا اور انہوں نے پرتگال کے خلاف مزید ایک گول کر کے میچ 2-2 سے برابر کر دیا۔

جب اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مسلمان یہ دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے کہ معیز حسن عین افطار کے وقت زخمی ہوئے تو ان کے ساتھی کھلاڑی ان کی مدد کرنے کی بجائے روزہ افطار کرنے میدان کے کناروں پر پہنچ گئے جہاں کوچنگ سٹاف نے انہیں کھجوریں اور پانی فراہم کیا۔

اس سے بھی زیادہ لطف کی بات یہ ہے کہ اگلے روز ترکی کیخلاف کھیلے گئے میچ کے سیکنڈ ہاف میں بھی وہ 47 ویں منٹ میں زمین پر چت لیٹ گئے تو میڈیکل ٹیم انہیں طبی امداد دینے کیلئے پہنچ گئی اور ساتھی کھلاڑی گزشتہ روز ہی طرح میدان کے کنارے پر پہنچ کر روزہ افطار کرنے میں مصروف ہو گئے۔

تیونس میں فٹ بال شائقین نے فوراً اس بات کو نوٹ کیا کہ معیز دونوں دن عین افطار کے وقت زخمی ہوئے اور جب انہوں نے کھلاڑیوں کو کھجوریں کھاتے اور پانی پیتے دیکھا تو ہنسی سے برا حال ہو گیا۔

بعد ازاں یہ انکشاف سامنے آ ہی گیا کہ معیزحسن زخمی نہیں ہوئے تھے بلکہ انہوں نے روزہ افطار کرنے کیلئے یہ طریقہ اختیار کیا تھا جو کامیاب رہا کیونکہ ایسا کرنے سے کھلاڑیوں کو 6 منٹ کا وقفہ مل گیا جس دوران انہوں نے روزہ بھی افطار کیا اور کھجوریں کھانے اور پانی پینے سے ’انرجی‘ بھی مل گئی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ کھلاڑیوں نے وہ میچ برابر کر دیا جس میں کچھ دیر پہلے تو انہیں شکست نظر آ رہی تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...