مسلم لیگ ن کے امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ کیلئے انٹرویوز کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری

مسلم لیگ ن کے امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ کیلئے انٹرویوز کا سلسلہ تیسرے روز بھی ...
مسلم لیگ ن کے امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ کیلئے انٹرویوز کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری

 لاہور(پ ر) گزشتہ تین دنوں سے مسلم لیگ (ن)کی قیادت پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصے لینے والے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوز کیلئے سرگرم عمل ہے ۔ ہر حلقے سے تقریباً دس مضبوط امیدواروں کے انٹرویو کئے جا رہے ہیں ،امیدواروں کا انتخاب کسی چیلنج سے کم نہیں ۔ اس لئے اُن امیدواروں کا انتخاب کیا جا رہا ہے جنہوں نے اپنے حلقوں میں عوامی خدمت کے کام باخوبی اور خوش اسلوبی سے سرانجام دیئے ہیں ۔ مزید براں، سرگودھا اور راولپنڈی سے مسلم لیگ(ن) کی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے والے خواہشمند امیدداروں کے انٹرویو کے حوالے سے صوبائی پارلیمنٹری بورڈ کے اجلاس کی صدارت صدر مسلم لیگ(ن) میاں محمد شہبازشریف کر رہے ہیں ۔ سرگودھا اور راولپنڈی(سوائے راولپنڈی ضلع)، شیخوپورہ اور ننکانہ ڈسٹرکٹ سے خواہشمند امیدداروں کے انٹرویو آج کئے جا رہے ہیں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق چھ جون کی صبح گوجرانوالہ ڈویژن کے امیداروں سے ملاقات و انٹرویوز عمل میں لائے جائیں گے اور خواتین کے مختص نشستوں کے لئے امیدواروں سے ملاقات و انٹرویو اِسی روز شام کو ہونگے ۔ساہیوال ڈویژن اور ضلعی تنظیموں سے ملاقات اور امیدواروں کے انٹرویو کیلئے پانچ جون کی صبح کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ دوپہر تین بجے پریس کانفرنس کی جائے گی، مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر محمد شاہ، کاشف پڈیال، ناصرگل، ملک علی احمد سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں ، علاوہ ازیں ملتان ڈویژن اور ضلعی تنظیموں سے ملاقاتیں اور امیدواروں کے انٹرویو ز پانچ جون کو ہی کئے جائیں گے۔

مزید : سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...