عائشہ گلالئی نے این اے 26 سے پرویز خٹک کے مقابلے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے

06 جون 2018 (15:30)

نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مقابلے کیلئے این اے 26 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما وسابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 26 اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی کے 61 اور 64 کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کئے ہیں، تحریک انصاف گلالئی کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے ان کے مقابلے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں،وہ پرویز خٹک کے مقابلے میں انتخابات میں حصہ لیں گی۔جبکہ پی پی پی کے سابق صوبائی صدر سردار علی خان نے بھی این اے 26 کیلئے کاغذات نامزدگی فارم وصول کر لئے ہیںجبکہ اے این پی کے میاں افتخار حسین نے پی کے65 کیلئے فارم وصول کئے۔

مزیدخبریں