تمام سروے رپورٹس میں مسلم لیگ ن کی انتخابی فتح نظر آرہی ہے: مریم اورنگزیب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اب تک کی تمام سروے رپورٹس میں مسلم لیگ ن کی انتخابی فتح نظر آرہی ہے،انتخابات وقت پر ہوں گے اوراس مرتبہ ووٹرزٹرن آؤٹ بھی زیادہ ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی اورمنظم جماعت ہے اور ہمارے کسی بھی امیدوار پرکوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امیدواروں کی کثیرتعدادنے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں جن کے انٹرویو کے لئے تشکیل دیے گئے بورڈ میں خواتین بھی شامل ہیں،پوراعمل مکمل جمہوری اورمیرٹ کی بنیاد پر ہو رہا ہے،دوسری جماعتوں کی طرح ن لیگ میں اے ٹی ایم کے ذریعے ٹکٹ نہیںدیے جا رہے۔مریم اورنگزیب کا مزیدکہنا تھا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے اوراس مرتبہ ووٹرزٹرن آؤٹ بھی زیادہ ہوگا،اب تک کی تمام سروے رپورٹس میں مسلم لیگ ن کی انتخابی فتح نظر آرہی ہے۔