موجودہ وزیراعلیٰ قدوس بزنجوکاوزیراعلیٰ ہاوس چھوڑنے کا ارادہ نہیں ہے:نواب ثنا اللہ زہری

موجودہ وزیراعلیٰ قدوس بزنجوکاوزیراعلیٰ ہاوس چھوڑنے کا ارادہ نہیں ہے:نواب ...
موجودہ وزیراعلیٰ قدوس بزنجوکاوزیراعلیٰ ہاوس چھوڑنے کا ارادہ نہیں ہے:نواب ثنا اللہ زہری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان میں نگراں وزیر اعلیٰ کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کااجلاس ، حزب اقتدار کی جانب سے نامزد اراکین نے شرکت نہیں کی جس پر نواب ثناءاللہ زہری کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ موجودہ وزیراعلیٰ قدوس بزنجوکاوزیراعلیٰ ہاوس چھوڑنے کا ارادہ نہیں ہے۔

حکومت کی جانب سے تینوں ممبران کمیٹی میں پیش نہیں ہوئے جس پر اجلاس کچھ دیر بعد ختم کردیا گیا۔اس موقع پر ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں اعتراضات کی گنجائش نہیں۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ثنااللہ زہری نے کہا کہ بدقسمتی ہے حکومت کی جانب سے کوئی بھی پارلیمانی رکن نہیں آیا، اب اپنے تجویز کردہ چاروں نام سپیکر کو دیں گے اور معاملہ الیکشن کمیشن میں جائے گا۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھاکہ حکومت آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے، ہم بالکل آئین کے مطابق چلے ہیں، جو کچھ حکومت کی طرف سے کیا جارہا ہے وہ ٹھیک نہیں، لگتا ہے موجودہ وزیراعلیٰ کا سی ایم ہاوس چھوڑنے کا ارادہ نہیں۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ