پی ایس ایل 4 کے تمام میچ پاکستان میں کرانے یا نہ کرانے کافیصلہ کس تاریخ کو ہو گا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

پی ایس ایل 4 کے تمام میچ پاکستان میں کرانے یا نہ کرانے کافیصلہ کس تاریخ کو ہو ...
پی ایس ایل 4 کے تمام میچ پاکستان میں کرانے یا نہ کرانے کافیصلہ کس تاریخ کو ہو گا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے تمام میچ پاکستان میں کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ 12 جون کو ہونے والی ایک میٹنگ میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی،ارجنٹنیا نے اسرائیل کے ساتھ پری ورلڈ کپ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا 

ذرائع کے مطابق اگلے سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بہت ہی دیگر کرکٹ لیگز کے باعث پی سی بی اس نتیجے پر پہنچ چکا ہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں کروانا فائدہ مند ثابت ہو گا تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے پی سی بی تمام فرنچائز ز کو اعتماد میں لینا چاہتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں دیگر لیگز کی میزبانی کے باعث یو اے ای کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان تعلقات بھی متاثر ہوئے ہیں اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کیخلاف بیانات بھی دئیے گئے۔

اپریل میں چیئرمین نجم سیٹھی نے نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے یو اے ای کرکٹ حکام کو تنبیہ کی تھی کہ اگر کتوبر اور مارچ کے درمیان دیگر ممالک کو لیگز منعقد کرانے کی اجازت دی گئی تو پاکستان اپنی ہوم سیریز ملائیشیا منتقل کر دے گا۔

نجم سیٹھی کے بیان سے یو اے ای کرکٹ بورڈ کے روئیے میں کچھ تبدیلی دیکھنے میں آئی جس نے دسمبر سے جنوری کے درمیان اپنی ٹی 20 لیگ کرانے کا اعلان کر دیا اور افغانستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ وہ اکتوبر کے مہینے میں یو اے ای میں ٹی 20 لیگ کرائے گا جبکہ نومبر میں ٹی 10 لیگ ہو گی۔

پی سی بی ان تمام معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے 2019ءمیں پوری پی ایس ایل پاکستان میں کرانے سے متعلق فرنچائزز سے ممکنہ معاملات پر بات چیت کرے گا۔ ایک فرنچائز کے حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کے پی سی بی کے منصوبے کی تائید کرتے ہیں۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...