بجلی نہیں دے رہے تو تسلیم کریں آپ ناکام ہو گئے ہیں، چیف جسٹس کے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق درخواست میں ریمارکس

بجلی نہیں دے رہے تو تسلیم کریں آپ ناکام ہو گئے ہیں، چیف جسٹس کے بجلی کی لوڈ ...
بجلی نہیں دے رہے تو تسلیم کریں آپ ناکام ہو گئے ہیں، چیف جسٹس کے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق درخواست میں ریمارکس

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس  میاں ثاقب نثار نے ریماکس دیئے کہ لوگوں کورمضان میں جوبجلی ملنی چاہیے وہ نہیں مل رہی،بجلی نہیں دے رہے تو تسلیم کریں آپ ناکام ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق درخواست کی سماعت سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان نے کی ۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹوپیسکو سپریم کورٹ کے روبرو پیش ہوئے تو چیف جسٹس نے ان سے سوال کی کہ لوگوں کو بجلی کیوں نہیں مل رہی؟ جس پر ایگزیکٹوپیسکو نے موقف اختیا ر کیا کہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں کہ ہم انفرا سٹرکچر کو بہتربنائیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ 20سال ہوگئے مگر آپ اپنا سٹرکچرٹھیک نہ کرسکے،عجیب بات ہے بجلی ہے لیکن انفراسٹرکچر نہیں،آپ کی تنخواہ اورنان ڈیولپمنٹ فنڈزمیں کمی نہیں ہوئی مگربجلی غائب ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ لوگوں کورمضان میں جوبجلی ملنی چاہیے وہ نہیں مل رہی،بجلی نہیں دے رہے تو تسلیم کریں آپ ناکام ہو گئے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...