مسلمان اداکار سے شادی کرنے والی بھارتی اداکارہ دیپیکا کاکڑ نے پہلی افطاری کیسے کی؟ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

مسلمان اداکار سے شادی کرنے والی بھارتی اداکارہ دیپیکا کاکڑ نے پہلی افطاری ...
مسلمان اداکار سے شادی کرنے والی بھارتی اداکارہ دیپیکا کاکڑ نے پہلی افطاری کیسے کی؟ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹی وی اداکار شعیب ابراہیم اور دیپیکا کاکڑ نے بھارتی ڈانس شو ”نچ بلئے“ میں حصہ لیا جہاں شعیب نے تمام لوگوں کے سامنے دیپیکا کو شادی کی پیشکش کر دی۔ دونوں کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے اور دونوں ہی وقتاً فوقتاً اپنی نجی زندگی سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کیساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی،ارجنٹنیا نے اسرائیل کے ساتھ پری ورلڈ کپ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا 

دونوں 22 فروری 2018ءکو شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور دیپیکا نے اسلام قبول کر لیا۔ اسلامی روایات کے مطابق ہونے والی اس شادی کی تقریب چھوٹے سے قصبے میں ہوئی جہاں شعیب پیدا ہوئے تھے۔

❤️❤️ #dodilmilrahehain Photography - @theglamwedding_getthelook

A post shared by shoaib Ibrahim (@shoaib2087) on

شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کے ڈھیر گئے جبکہ کچھ انتہاءپسند ہندوﺅں نے دیپیکا کے اسلام قبول کرنے پر فساد برپا کرنے کی کوشش بھی کی جو مکمل طور پر ناکام ہو گئی۔

اسلام قبول کرنے کے بعد دیپیکا کا یہ پہلا رمضان ہے اور وہ روزے بھی رکھ رہی ہیں لیکن انہوں نے پہلی افطاری کس طرح اور کہاں کی؟ یہ تصاویر سامنے آئی تو انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی۔

????

A post shared by shoaib Ibrahim (@shoaib2087) on

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح