”میری آج جمائما خان سے ریحام خان کے خلاف یہ بات ہوئی ہے کہ ۔۔۔“معروف پاکستانی گلو کار سلمان احمد نے ایسا ٹوئٹ کردیا کہ کچھ دیر بعد خود ہی ڈیلیٹ کردیا

”میری آج جمائما خان سے ریحام خان کے خلاف یہ بات ہوئی ہے کہ ۔۔۔“معروف ...
”میری آج جمائما خان سے ریحام خان کے خلاف یہ بات ہوئی ہے کہ ۔۔۔“معروف پاکستانی گلو کار سلمان احمد نے ایسا ٹوئٹ کردیا کہ کچھ دیر بعد خود ہی ڈیلیٹ کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی لیک شدہ مبینہ کتاب نے تحریک انصاف کے حامیوں کو آگ بگولہ کردیا ہے اور حمزہ علی عباسی کے بعد اب گلو کار سلمان احمد بھی ریحام خان کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ ریحام خان نے عمران خان کے خلاف کیچڑ اچھالنے کے لیے ایک لاکھ پاﺅنڈ لیے ۔اس کے بعد سلمان احمد اور ریحام خان کے درمیان بھی لفظی جنگ شروع ہو گئی ۔

اب سلمان نے جمائما خان سے بات چیت کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا لیکن پھر کچھ ہی دیر بعد یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ بھی کردیا ۔اپنے ٹوئٹ میں پیغام دیتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ آج میں نے اپنی دوست جمائما خان سے بات کی ہے ،میں جمائما خان کو ان کے 16سالہ بیٹے پر مجرمانہ الزامات لگانے پر ریحام خان کے خلاف انہیں قانونی مشاورت دینے میں مدد کر رہا ہوں۔ سلمان احمد نے ٹوئٹر پر یہ پیغام دینے کے کچھ ہی دیر بعد اسے ڈیلیٹ بھی کردیا جس کہ وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔

مزید : تفریح