حقوق نسواں نہیں ،صنفی مساوات پر یقین رکھتی ہوں:کرینہ کپور

حقوق نسواں نہیں ،صنفی مساوات پر یقین رکھتی ہوں:کرینہ کپور
حقوق نسواں نہیں ،صنفی مساوات پر یقین رکھتی ہوں:کرینہ کپور

  

ممبئی(یوا ین پی)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ وہ حقوق نسواں کی حامی نہیں ہیں بلکہ وہ صنفی مساوات پر یقین رکھتی ہیں کیونکہ دونوں چیزوں کو ممکن بناناہوتا ہے۔ 

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وہ عورت ہونے کی حیثیت سے کسی ٹیگ کو خود سے منسلک نہیں کرنا چاہتیں ،وہ حقوق نسواں کی حامی نہیں ہیں بلکہ مردوں اور خواتین کی برابری پر یقین رکھتی ہیں کیونکہ مرد بھی کسی سے کم نہیں ہیں اور دونوں کو مختلف چیزوں کو ممکن بنانا ہوتا ہے۔

مزید : تفریح