بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کر دی، وہ کام کر دکھایا جو مردوں کی ٹیم کرنے کی حسرت آج تک دل میں لئے پھرتی ہے، جان کر ہی بھارتیوں کے کانوں سے دھواں نکل آئے گا

بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کر دی، وہ کام کر دکھایا جو مردوں کی ٹیم ...
بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کر دی، وہ کام کر دکھایا جو مردوں کی ٹیم کرنے کی حسرت آج تک دل میں لئے پھرتی ہے، جان کر ہی بھارتیوں کے کانوں سے دھواں نکل آئے گا

کوالالمپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم نے ویمنز ایشیاءکپ کے میچ میں 6 مرتبہ کی چیمپین بھارت کو اپ سیٹ سے شکست دیدی ہے۔ بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کی بھارتی ٹیم کیخلاف کسی بھی فارمیٹ میں یہ پہلی جیت ہے جبکہ 2012ءکے بعد اس ٹورنامنٹ میں بھارت کی یہ پہلی شکست ہے۔ فرگانہ نے 52 رنز اور رومانہ نے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں چیف جسٹس سے کہنا چاہتا ہوں ،اپنی اس چیز کی طرف بھی توجہ دیں ۔۔۔“شاہد آفریدی میدان میں آگئے ،چیف جسٹس کو وہ بات کہہ دی جس کی آج تک کسی پاکستانی کو ہمت نہ ہوئی 

تفصیلات کے مطابق بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے ہرمن پریت کور نے سب سے زیادہ 42 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں میتھالی راج نے 15، مندھنا نے 2، وستراکار نے 20، شمع نے 32، میشرم نے 14، پٹیل نے 1، گوسوامی نے 4 اور بھاٹیا نے ایک سکور بنایا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے رومانہ احمد سب سے کامیاب باﺅلر رہیں جنہوں نے 4 اوورز میں 21 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سلمیٰ خاتون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیشی ٹیم نے مقررہ ہدف 7 گیندیں پہلے ہی پورا کر لیا اور تاریخی فتح حاصل کی۔ فرگانہ ہوق نے ناقابل شکست 52 اور رومانہ احمد نے 42 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو تاریخی فتح دلائی۔ دیگر بلے بازوں میں شمیمہ سلطانہ نے 33، عائشہ رحمان نے 12 اور نگار سلطانہ نے 1 سکور بنایا۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...