”جاوید چوہدری نے عمران خان کو دیکھا کہ وہ۔۔۔“ معروف صحافی جاوید چوہدری نے ہیلی کاپٹر میں سفر کے دوران عمران اور ریحام کے درمیان ایسی کیا چیز دیکھی تھی اور ریحام خان نے اس حوالے سے کیا لکھا ہے؟ ایک اور انکشاف منظرعام پر آ گیا

”جاوید چوہدری نے عمران خان کو دیکھا کہ وہ۔۔۔“ معروف صحافی جاوید چوہدری نے ...
”جاوید چوہدری نے عمران خان کو دیکھا کہ وہ۔۔۔“ معروف صحافی جاوید چوہدری نے ہیلی کاپٹر میں سفر کے دوران عمران اور ریحام کے درمیان ایسی کیا چیز دیکھی تھی اور ریحام خان نے اس حوالے سے کیا لکھا ہے؟ ایک اور انکشاف منظرعام پر آ گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کی اشاعت کا اعلان ہونے کے بعد ایک کہرام برپا ہے اور کتاب میں لکھی گئی ممکنہ باتوں میں سے چند باتیں سامنے آ چکی ہیں جن کا سوشل میڈیا پر خوب تذکرہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں چیف جسٹس سے کہنا چاہتا ہوں ،اپنی اس چیز کی طرف بھی توجہ دیں ۔۔۔“شاہد آفریدی میدان میں آگئے ،چیف جسٹس کو وہ بات کہہ دی جس کی آج تک کسی پاکستانی کو ہمت نہ ہوئی 

معروف اداکار حمزہ عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں صحافی جاوید چوہدری کی بھی تعریف کی ہے اور ایک واقعہ لکھا ہے جب وہ عمران خان اور ریحام خان کیساتھ ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر بنوں گئے اور اس دوران انہوں نے عمران خان کو دیکھا جو اپنے پاﺅں سے ریحام خان کے پاﺅں کو چھیڑ رہے تھے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں حمزہ علی عباسی سے سوال پوچھا گیا کہ کیا ریحام خان نے اپنی کتاب میں کسی کی تعریف بھی کی ہے تو حمزہ عباسی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”حمزہ شہباز، مریم نواز، نواز شریف اور شہباز شریف کی بہت تعریف کی ہے، سلمان آفتاب کی تعریف کی ہے لیکن میں نہیں جانتا کہ سلمان آفتاب کون ہے۔

بظاہر آپ ایک ہیلی کاپٹر میںبیٹھ کر ان کیساتھ بنوں گئے تھے اور آپ نے یہ بھانپ لیا تھا کہ دونوں کے درمیان کچھ چل رہا ہے، آپ نے دیکھا اور نوٹ کیا کہ عمران خان اپنے پاﺅں سے ریحام خان کے پاﺅں کو چھو رہے تھے۔“

یہ سب سننے کے بعد جاوید چوہدری نے کہا کہ چونکہ ابھی کتاب نہیں آئی اس لئے کمنٹ بھی نہیں کروں گا اور جب آ جائے گی تو پڑھوں گا اور پھر یقینا آپ کو بتاﺅں گا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور /سندھ /کراچی