رمضان المبارک میں ماہرہ خان کی مارننگ شو میں ایسا شرمناک کام کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی کہ سوشل میڈیا صارفین غصے سے آگ بگولہ ہو گئے کھری کھری سنا ڈالیں

رمضان المبارک میں ماہرہ خان کی مارننگ شو میں ایسا شرمناک کام کرتے ہوئے ویڈیو ...
رمضان المبارک میں ماہرہ خان کی مارننگ شو میں ایسا شرمناک کام کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی کہ سوشل میڈیا صارفین غصے سے آگ بگولہ ہو گئے کھری کھری سنا ڈالیں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف ترین اداکارہ ماہرہ خان اور آمنہ الیاس آج کل عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’7 دن محبت ان ‘کی تشہیر کرنے میں مصروف ہیں جس دوران وہ مختلف شوز اور شاپنگ مالز میں بھی جا کر اپنے مداحوں کو فلم دیکھنے کیلئے آمادہ کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں تاہم رمضان المبارک میں ان کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک وقت تھا جب مارننگ شوز میں انٹر ٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ معلومات بھی ہوتی ہیں جن میں سماجی مسائل کے ساتھ ساتھ خواتین کو پیش مشکلات کے بارے میں بھی بات چیت کی جاتی تھی اور ان مسائل کو معاشرے کے سامنے اجاگر کیا جاتاتھا تاہم اب ایسا کچھ ہوتا نظر نہیں آ رہاہے جس کے باعث مارننگ شوز میں اکثر ایسے کام ہوتے رہتے ہیں جن کے باعث ان پر تنقید جاری رہتی ہے تاہم اب مارننگ شوز میں صرف ڈانس اور ماڈلنگ کے سوا دیکھنے کیلئے کچھ نہیں ملتا ۔

اپنی فلم کی تشہیر کیلئے ماہرہ خان اور آمنہ الیاس نے بھی مارننگ شو میں شرکت کی جس دوران دونوں نے بالی ووڈ کے گانے پر رقص کیاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی دونوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ماہرہ خان بالی ووڈ کے انتہائی معروف گانے ’کجرا رے کجراے ‘ پر رقص کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں ۔

ایک صارف کا کا کہناتھا کہ بھارتی گانے پر ڈانس کر کے پاکستانی فلم کی تشہیر کی کوشش کی جارہی ہے

ایک صارف کا کہناتھا کہ یہ کونسا شو ہے ویسے رمضان کا بھی خیال نہیں ، دوسرے کا کہناتھا کہ شرم ہی نہیں آتی ۔

ایک صارف کا کہناتھا کہ ماہرہ خان کو ہو کیا گیاہے ؟

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...