نگران وزیراعظم ناصرالملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،شفاف انتخابات ا ور معاشی صورتحال پر غور

نگران وزیراعظم ناصرالملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،شفاف انتخابات ا ...
نگران وزیراعظم ناصرالملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،شفاف انتخابات ا ور معاشی صورتحال پر غور

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نگران وزیراعظم ناصر الملک کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں عام انتخابات کے شفاف انعقاد،داخلی سیکیورٹی اور ملکی معاشی صورتحال زیر غور رہی۔وفاقی سیکریٹری داخلہ نے اجلاس کے دوران نگراں کابینہ کو ملک کی داخلی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی اور عام انتخابات کے شفاف انعقاد کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کابینہ کو ملک کی موجود معاشی صورتحال پر بریفننگ دی اور بتایا کہ ملک میں ترقی کی شرح 6فی صد ہے۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس کابینہ نے ہدایت کی کہ بیلنس آف پیمنٹ،فسکل اور قرضوں کی ادائیگی کا جامع اور مستحکم نظام بنایاجائے۔نگراں وزیراعظم نے کہا کہ طویل المدتی اسٹرکچرل ریفارمز پیکیج کا منصوبہ تیار کیاجائے،ایسی منظم اورٹھوس سٹریٹیجی تیارکریں جومنتخب حکومت کے لیے معاون ثابت ہو۔

مزید : قومی