کوئٹہ ، دہشتگردوں کی پولیس وین پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، دوسرا زخمی

کوئٹہ ، دہشتگردوں کی پولیس وین پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، دوسرا زخمی
کوئٹہ ، دہشتگردوں کی پولیس وین پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، دوسرا زخمی

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا، دہشت گردوں نے اربا ب کرم خان روڈ پر پولیس وین کو نشانہ بنایا۔

اے آروائی نیوز کے مطابق پولیس وین ارباب کرم خان روڈ پر معمول کے گشت پر تھی کے گھات لگائے دہشت گردوں نے اچانک پولیس وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سعید احمد لانگو موقع پر شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی ، واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...