عید کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کا امکان ہے یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات میدان میں آ گیا ، واضح اعلان کر دیا

عید کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کا امکان ہے یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات میدان میں آ ...
عید کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کا امکان ہے یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات میدان میں آ گیا ، واضح اعلان کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سائنسی لحاظ سے 29 رمضان کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں،محکمہ موسمیات نے وزارت مذہبی امور کو شوال کے چاند کی عمر پر تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سائنسی لحاظ سے 29 رمضان کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں،شوال کے چاند کی پیدائش 14 جون کوشب 12:45 پر ہوگی اور سورج غروب ہونے کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ غروب آفتاب کے وقت سے چاند 39 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گا اور سائنسی طور پر چاند کی عمر 26 گھنٹے 42 منٹ ہو تو وہ دکھائی دے سکتا ہے۔

شوال کا چاند نظر آنے میں مطلع کے صاف ہونے کا بھی اہم کردار ہے۔ پاکستان میں اگر مطلع صاف ہوا اور آسمان پر بادل نہ ہوئے تو شوال کا چاند انسانی آنکھ سے بھی دیکھا جا سکتا ہے لیکن اگر 29 رمضان المبارک کو مطلع ابر آلود ہوا تو انسانی آنکھ سے چاند دیکھنا ممکن نہ ہوسکے گا اور اس کیلئے جدید مشینری کی مدد لینا پڑے گی۔

مزید : اہم خبریں /ماحولیات