گورکن کی شادی، تقریب میں سٹیج کس چیز سے بنایا گیا؟ دیکھ کر ہی آپ کانپ اُٹھیں گے

گورکن کی شادی، تقریب میں سٹیج کس چیز سے بنایا گیا؟ دیکھ کر ہی آپ کانپ اُٹھیں ...
گورکن کی شادی، تقریب میں سٹیج کس چیز سے بنایا گیا؟ دیکھ کر ہی آپ کانپ اُٹھیں گے

نیویار ک(نیوز ڈیسک)شادی کا مطلب ہی خوشی ہے تو ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنی زندگی کے اس شاندار موقع کو یوں منائے کہ ہر جانب خوشیاں ہی خوشیاں بکھری ہوں، مگر جب شادی کسی گورکن کی ہو تو تقریب خوشی کی بجائے سوگ کا منظر بھی پیش کر سکتی ہے۔ جی ہاں، امریکی شہر نیویارک میں ایک ایسی ہی شادی منعقد ہوئی جس کے شرکاءکیلئے یہ سمجھنا مشکل ہوگیا کہ وہ شادی کی تقریب میں شامل ہیں یا کسی کی آخری رسومات ہیں۔

ڈیلی سٹار کے مطابق یہ عجیب و غریب شادی 30 سالہ خاتون ہیلی اوونز اور ان کے منگیتر ڈیو بیکر کی تھی جس کی تقریب نیویارک کے مور منکٹن چرچ میں منعقد کی گئی۔ ہیلی اور ڈیو اپنی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے میت گاڑی میں بیٹھ کر آئے جس کے پیچھے ایک تابوت بھی بندھا تھا۔ انہوں نے صرف اسی پر اکتفاءنہیں کیا بلکہ ان کی شادی کا سٹیج بھی تابوتوں سے بنایا گیا تھا جس کے اردگرد سجاوٹ کی بجائے موت کی یاد دلانے والی خوفناک اشیاءرکھی گئی تھیں۔ ان کی شادی کا کیک بھی سیاہ رنگ کا تھا اور سٹیج کی سجاوٹ کیلئے پھولوں اور غباروں کی بجائے نقلی انسانی کھوپڑیاں اور ڈھانچے لٹکائے گئے تھے۔

اپن شادی کو موت کا رنگ دینے کا یہ انوکھا آئیڈیا ہیلی کا ہی تھا۔ اس نے ایسا کیوں کیا، یہ بتاتے ہوئے ہیلی کا کہنا تھا کہ ”یہ ہر ایک کی پسند کے مطابق نہیں ہے لیکن میں ہمیشہ سے اپنی شادی کو ایسا ہی دیکھنا چاہتی تھی۔ میں پیشے کے اعتبار سے گورکن ہوں اور لاشیں اور ڈھانچے میری روزمرہ زندگی کا حصہ ہے اس لئے میں انہیں اپنی شادی کا حصہ بھی بنانا چاہتی تھی۔ اس انداز سے شادی منعقد کرنے کے متعلق کچھ لوگوں کے تحفظات تو تھے لیکن ہمیں معلوم نہیں تھا کہ یہ اتنا بڑا جھگڑا بن جائے گا۔ میرے اور ڈیو کیلئے تو یہ بالکل ٹھیک تھا لیکن شادی کے اکثر مہمانوں نے اسے پراسرار اور خوفزدہ کردینے والا تجربہ قرار دیا جبکہ مقامی میڈیا میں بھی اس کے بارے میں خبریں شائع ہوئیں۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے ہمیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ہم ایسے ردعمل کی توقع بالکل نہیں کر رہے تھے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...