کالج کی 2 لڑکیوں نے اپنے بوائے فرینڈ کے لئے وہ کام کردیا جو آج تک کسی لڑکی نے نہ کیا، دونوں نے مل کر 38۔۔۔

کالج کی 2 لڑکیوں نے اپنے بوائے فرینڈ کے لئے وہ کام کردیا جو آج تک کسی لڑکی نے ...
کالج کی 2 لڑکیوں نے اپنے بوائے فرینڈ کے لئے وہ کام کردیا جو آج تک کسی لڑکی نے نہ کیا، دونوں نے مل کر 38۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں کالج کی دو طالبات نے ایک ہی لڑکے کے عشق میں پاگل ہو کر ایسی پریم کہانی رقم کر دی کہ جس کی مثال آپ کو بالی وڈ کی سنسنی خیز فلموں میں بھی نہیں مل سکے گی۔ ان دونوں نے اپنے بوائے فرینڈ کو خوش رکھنے کے لئے موبائل فون چوری کرنے شروع کر دئیے تا کہ کھل کر اس پر رقم لٹا سکیں۔ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ دو ماہ کے دوران ان طالبات نے کل 38موبائل فون چرائے لیکن بالآخر دونوں ہی پکڑی گئی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق لڑکیوں نے گزشتہ دو ماہ کے دوران 3درجن سے زائد موبائل فون ویسٹرن ریلوے کے ویمن کمپارٹمنٹ میں سفر کرنے والی خواتین سے چرائے۔ ریلوے کرائم برانچ کے مطابق چور طالبات 20سالہ دٹونکل سونی اور 19سالہ تینال پارمر ہیں۔ دونوں نے چوری کے موبائل فون بیچ کر رقم اپنے مشترکہ بوائے فرینڈ ہریشی سنگھ پر لٹائی۔ چوری کے موبائل فون راہول راج پروہت نامی شخص کو مجموعی طور پر 3لاکھ سے زائد روپے میں بیچے گئے۔ پولیس نے راہول کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹونکل سونی آرکیٹیکچر کی طالبہ ہے جبکہ تینال فرسٹ ائیر میں پڑھتی ہے۔ انہوں نے کالج آتے جاتے خواتین کے موبائل فون چرانے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا لیکن 30مئی کے روز ٹونکل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ اس سے حاصل ہونے والی معلومات کی بناءپر تینال بھی گرفتار ہو گئی اور فون خریدنے والا راہول بھی پکڑا گیا، البتہ جس دلربا معشوق کے سبب یہ حشر برپا ہوا وہ تاحال مفرور ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی