جرمنی، ہیمبرگ کے ہوائی اڈے سے پروازوں کی آمدو رفت بحال

جرمنی، ہیمبرگ کے ہوائی اڈے سے پروازوں کی آمدو رفت بحال
جرمنی، ہیمبرگ کے ہوائی اڈے سے پروازوں کی آمدو رفت بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہیمبرگ (آئی این پی)جرمن شہر ہیمبرگ کے ہوائی اڈے سے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا،بجلی کے انقطاع سے کئی سو پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن شہر ہیمبرگ کے ہوائی اڈے سے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ ایئر پورٹ حکام نے بتایا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے عمارت کی بجلی منقطع ہو گئی تھی تاہم رات دیر گئے یہ مسئلہ حل کر لیا گیا۔واضح رہے کہ جرمنی کے اس بندرگاہی شہر کے ہوئی اڈے کی بجلی منقطع ہونے کے بعد کئی سو پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں جبکہ30 ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے۔