مسلم لیگ ن کے رہنمااختر حسین بھٹہ پی ٹی آئی میں شامل،جن لوگوں نے ریحام خان کواستعمال کیا  وہ جلد بے نقاب ہوجائیں گے:شاہ محمود قریشی

مسلم لیگ ن کے رہنمااختر حسین بھٹہ پی ٹی آئی میں شامل،جن لوگوں نے ریحام خان ...
 مسلم لیگ ن کے رہنمااختر حسین بھٹہ پی ٹی آئی میں شامل،جن لوگوں نے ریحام خان کواستعمال کیا  وہ جلد بے نقاب ہوجائیں گے:شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ریحام خان کواستعمال کیا  وہ جلد بے نقاب ہوجائیں گے، قوم کرپٹ سیاستدانوں کو ناکام بنا دے گی ، ہم جنوبی پنجاب کوالگ صوبہ دیکھنا چاہتے ہیں،اصغر خان کیس کا فیصلہ ہو نا چاہئے ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق ڈپٹی میئراختر حسین بھٹہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشاہ محمود قریشی نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب سیاسی شعبدہ بازی تھی،جن لوگوں نے ریحام کواستعمال کیا جلد بے نقاب ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ رائےحسن نواز کے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ میں شمولیت کیخلاف نہیں ہیں،عوام مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے مایوس ہو چکے ہیں، صرف تحریک انصاف ہی ملک میں تبدیلی لا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے ، نگران حکومت کے اختیارات محدود ہوتے ہیں تاہم نگراں حکومت سےتوقع ہے کہ وہ شفاف الیکشن کرادے گی۔ انہوں نے کہا کہاصغرخان کیس سالہا سال پڑارہا، اس پر توجہ نہیں دی گئی لیکن اب  اصغر خان کیس کا فیصلہ ہو نا چاہئے، چیف جسٹس نےاس کیس کاآغاز کیا ہے، لوگوں کو صفائی کیلیے بلایا ہے،اصغر خان کیس نئی سمت میں آگے بڑھ گیا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا وعدہ تھا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ لیکن وہ یہ وعدہ پورا نہیں کرسکے، ہمارے ملک کو واٹر پالیسی کی ضرورت ہے،قوم ناکام اورکرپٹ سیاستدانوں کو ناکام کرے گی اور لوگ بلے پرمہر لگا کر تبدیلی لا کر دکھائیں گے۔

مزید :

قومی -