پائلٹ کی معمولی غلطی سے ہیلی کاپٹر تباہ، پورا خاندان ہلاک، کیا غلطی تھی؟ جان کر ہر مسافر پریشان ہوجائے

پائلٹ کی معمولی غلطی سے ہیلی کاپٹر تباہ، پورا خاندان ہلاک، کیا غلطی تھی؟ جان ...
پائلٹ کی معمولی غلطی سے ہیلی کاپٹر تباہ، پورا خاندان ہلاک، کیا غلطی تھی؟ جان کر ہر مسافر پریشان ہوجائے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ عرصہ قبل برطانیہ کے علاقے سنوڈونیا میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق ہو گئے۔ اب اس حادثے کی ایسی وجہ سامنے آ گئی ہے کہ سن کر ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے والا ہر شخص پریشان ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق واقعے کی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ پائلٹ کی ایک معمولی سی غلطی کی وجہ سے پیش آیا۔ اس کے سامنے سیاہ بادل آ گئے تھے جہاں سے اسے ہیلی کاپٹر واپس موڑ لینا چاہیے تھا، تاہم اس نے ایسا نہیں کیا اور تاریک بادلوں کی وجہ سے وہ سامنے آنے والے پہاڑ کو نہ دیکھ سکا اور ہیلی کاپٹر اس سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں امیر کاروباری شخص 56سالہ کیوین بورک، اس کی 49سالہ اہلیہ روتھ، 55سالہ بھائی ڈونلڈ اور اس کی 48سالہ اہلیہ شیرون اور ایک 51سالہ بھائی بیری جاں بحق ہوئے۔تحقیق کاروں کے مطابق کیوین ہی اس پائلٹ کو اڑا رہا تھا اور اس نے پرواز سے پہلے کوکین استعمال کی تھی تاہم اس کی مقدار اتنی نہیں تھی کہ وہ اس کے حواس پر حاوی ہو سکتی۔ یہ حادثہ محض تاریک بادلوں کی وجہ سے اور کیوین کے ہیلی کاپٹر کو واپس نہ موڑنے کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا۔جب ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تو وہ 2000فٹ کی بلند پر پرواز کر رہا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ