’اس کو تو میں نے دبایا تھا کیونکہ۔۔۔‘ آلو لگانے کے لئے کھدائی کرتے انسان کو مٹی میں دبی کھوپڑی مل گئی تو دیکھ کر اس کی بیوی نے ایسی بات کہہ دی کہ واقعی ہوش اُڑادئیے، سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ اس کی بیوی ہی۔۔۔

’اس کو تو میں نے دبایا تھا کیونکہ۔۔۔‘ آلو لگانے کے لئے کھدائی کرتے انسان کو ...
’اس کو تو میں نے دبایا تھا کیونکہ۔۔۔‘ آلو لگانے کے لئے کھدائی کرتے انسان کو مٹی میں دبی کھوپڑی مل گئی تو دیکھ کر اس کی بیوی نے ایسی بات کہہ دی کہ واقعی ہوش اُڑادئیے، سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ اس کی بیوی ہی۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں ایک شخص کھیت میں آلو کاشت کرنے کے لیے کدال سے زمین نرم کر رہا تھا کہ نیچے سے ایک انسانی کھوپڑی نکل آئی، جسے دیکھ کر اس کی بیوی نے ایسا ہولناک انکشاف کر دیا کہ بیچارے کے ہوش ہی اڑ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ سربیا کے علاقے اومسک میں واقع لیوزینو نامی ایک گاﺅں میں پیش آیا ہے۔ جب زمین سے کھوپڑی نکلی تو وہ شخص خوفزدہ ہو گیا لیکن قریب موجود اس کی 60سالہ بیوی کہنے لگی کہ ”پریشان مت ہوں۔ یہ میرے پہلے شوہر کی کھوپڑی ہے، 20سال پہلے میں نے اسے کلہاڑے سے قتل کرکے اس کی لاش یہاں دفن کر دی تھی۔“


خاتون نے اپنے شوہر سے کہا کہ ”اس کھوپڑی اور دیگر باقیات کو واپس یہیں دفن کر دو اور اس واقعے کو بھول جاﺅ، پولیس کو بھی اس کے متعلق مت بتانا۔“ تاہم اس شخص نے بیوی کی ان باتوں کو نظرانداز کرتے ہوئے پولیس کو رپورٹ کر دی۔ پولیس کی تفتیش میں خاتون نے بتایا کہ ”میرا پہلا شوہر شراب پی کر گھر آتا تھا اور مجھ پر تشدد کرتا تھا۔ ایک دن تنگ آ کر میں نے کلہاڑے کے وار کرکے اسے قتل کر دیا اور اسی کلہاڑے سے اس کی لاش کے ٹکڑے کرکے زمین میں دفن کر دیئے۔ “ پولیس نے خاتون کو عدالت میں پیش کر دیا ہے جہاں سے اسے ممکنہ طور پر 10سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔