’یہ تم اپنے باپ سے پوچھنا کہ۔۔۔‘ دنیا کی معروف ترین ڈیزائنر نے خودکشی کرلی، اور جاتے جاتے بیٹی کے نام خط میں ایسی بات لکھ گئی کہ ہر کسی کی آنکھیں نم ہوگئیں

’یہ تم اپنے باپ سے پوچھنا کہ۔۔۔‘ دنیا کی معروف ترین ڈیزائنر نے خودکشی کرلی، ...

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی معروف ترین فیشن ڈیزائنر ’کیٹ سپیڈ‘ نے گزشتہ دنوں پھندہ لے کر خودکشی کر لی اور جاتے جاتے اپنی بیٹی کے نام ایک خط میں ایسی بات لکھ گئی کہ سن ہر کسی کی آنکھیں نم ہو جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق 55سالہ کیٹ سپیڈ نے نیویارک میں واقع اپنے پارک ایونیو اپارٹمنٹ میں خودکشی کی۔ گھر کے ملازمین نے پولیس کو اس کی اطلاع دی اور جب پولیس اس کے اپارٹمنٹ پر پہنچی تو اس کی لاش چھت سے جھول رہی تھی اور پاس ہی ایک خط پڑا تھا جو اس نے اپنی 13سالہ بیٹی فرانسس بیاٹرکس کے نام لکھا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کیٹ نے خط میں لکھا کہ ”بیا! میں نے ہمیشہ تم سے محبت کی ہے۔ میری موت میں تمہاری کوئی غلطی نہیں۔ اس کے متعلق اپنے باپ سے پوچھنا، کہ میں نے خودکشی کیوں کی تھی۔“کیٹ کی 57سالہ بہن ریٹا سیفو کا کہنا تھا کہ اس کی بہن بائی پولر ڈِس آرڈر کی مریض تھی اور طویل عرصہ قبل ہی خودکشی کی منصوبہ بندی کر چکی تھی، جس پر اب جا کر اس نے عمل کیا۔ میں نے اور اس کے شوہر اینڈی سپیڈ نے بہت اصرار کیا کہ وہ اپنا علاج کروائے لیکن وہ ہمیشہ آخری لمحے میں پیچھے ہٹ جاتی اور علاج نہیں کرواتی تھی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...