15 سالہ لڑکے کی ناک بہتی تو بے حد بری بدبو آتی، بالآخر ڈاکٹر نے آپریشن کیا تو ناک کے اندر سے کیا نکلا؟ ڈاکٹروں نے بھی پوری زندگی ایسا منظر نہ دیکھا تھا کہ۔۔۔

15 سالہ لڑکے کی ناک بہتی تو بے حد بری بدبو آتی، بالآخر ڈاکٹر نے آپریشن کیا تو ...
15 سالہ لڑکے کی ناک بہتی تو بے حد بری بدبو آتی، بالآخر ڈاکٹر نے آپریشن کیا تو ناک کے اندر سے کیا نکلا؟ ڈاکٹروں نے بھی پوری زندگی ایسا منظر نہ دیکھا تھا کہ۔۔۔

  

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) بہتی ناک تو ویسے ہی بہت بری لگتی ہے لیکن سکاٹ لینڈ میں ایک 15سالہ لڑکے کی ناک جب بہتی تھی تو اس سے انتہائی بری بدبو بھی آتی تھی۔ بالآخر جب اس کے والدین اسے ڈاکٹروں کے پاس لے گئے تو اس کی ناک سے ایسی چیز نکل آئی کہ ڈاکٹر بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق سکاٹ لینڈ کے شہر لیونگسٹن کے اس لڑکے کی ناک سے دھاتی ورق کے انتہائی چھوٹے چھوٹے ٹکڑے نکلے جو گزشتہ پانچ سال سے اس کی ناک میں موجود تھے اور اب ایسی شکل اختیار کر چکے تھے کہ انہیں دیکھ کر ہی آدمی کو گھن آنے لگے۔

ڈاکٹر اس بات پر ششدر ہیں کہ یہ دھاتی ورق کے ٹکڑے لڑکے کی ناک میں کیسے داخل ہوئے اور اتنے عرصے تک وہاں کیسے رہے۔ لڑکے کا آپریشن کرنے والی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر کیٹ ہلزکا کہنا تھا کہ ”مریض کا دایاں نتھنا بالکل ٹھیک تھا تاہم بائیں میں رکاوٹ تھی۔ جب ہم نے اس کا سی ٹی سکین کیا تو اس کے اندر عجیب و غریب چیز کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس پر ہم نے آپریشن کا فیصلہ کیا۔ بچے کا کہنا ہے کہ اس نے کبھی اپنی ناک میں کوئی ایسی چیز داخل نہیں کی تاہم ہم یہ بات ماننے کو تیار نہیں، کیونکہ کوئی بھی بیرونی عنصر ناک میں داخل ہو کر اتنے عرصے تک وہاں کیسے رہ سکتا ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی