’اگر آپ روزانہ مٹھی بھر کر یہ چیز کھا لیں تو ہمیشہ ذیا بیطس سے محفوظ رہیں گے‘

’اگر آپ روزانہ مٹھی بھر کر یہ چیز کھا لیں تو ہمیشہ ذیا بیطس سے محفوظ رہیں گے‘
’اگر آپ روزانہ مٹھی بھر کر یہ چیز کھا لیں تو ہمیشہ ذیا بیطس سے محفوظ رہیں گے‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) خشک میوہ جات کے بے شمار طبی فوائد سے ہم آگاہ ہیں اور اب سائنسدانوں نے ان کا ایک اور ایساحیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ ہر کوئی انہیں اپنی خوراک کا باقاعدہ حصہ بنا لے گا۔ میل آن لائن کے مطابق کینیڈا کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”روزانہ ایک مٹھی (تقریباً75گرام)بادام، کاجو ، اخروٹ اور دیگر خشک میوہ جات کھانے سے آدمی شوگر سے محفوظ رہتا ہے۔ اس کے علاوہ روزانہ مٹھی بھر خشک میوے کھانے سے دوسرے درجے کی ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کا لیول بھی کنٹرول میں رہتا ہے، چنانچہ ذیابیطس کے مریضوں کو بالخصوص خشک میوہ جات کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنانا چاہیے۔“
یونیورسٹی آف ٹورنٹوکے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں ذیابیطس کے 117مریضوں پر تجربات کیے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر مرسڈیز سوٹوز پریٹو کا کہنا تھا کہ ”ان مریضوں میں سے ایک گروپ کو ہم نے تین ماہ تک روزانہ 75گرام مکس خشک میوہ جات کھانے کو کہا۔ جب تین ماہ بعد ان کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے تو دوسرے مریضوں کی نسبت ان کی بلڈ شوگر کنٹرول میں تھی۔ “ ڈاکٹر مرسیڈیز کا مزید کہنا تھا کہ ”خشک میوہ جات کے ذیابیطس کو روکنے کے فائدے کے علاوہ کولیسٹرول اور ان پروٹینز کے لیول کو بھی کم کرتے ہیں جو دل کی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ ایسے پروٹینز کو Apo-Bکہا جاتا ہے۔“