دلہن کی ناک پر ہلکا سا نشان، ڈاکٹر کے پاس چیک کروانے گئی تو یہ دراصل کیا خطرناک ترین چیز تھی؟ وہ بات جو آپ کو بھی ضرور معلوم ہونی چاہیے

دلہن کی ناک پر ہلکا سا نشان، ڈاکٹر کے پاس چیک کروانے گئی تو یہ دراصل کیا ...
دلہن کی ناک پر ہلکا سا نشان، ڈاکٹر کے پاس چیک کروانے گئی تو یہ دراصل کیا خطرناک ترین چیز تھی؟ وہ بات جو آپ کو بھی ضرور معلوم ہونی چاہیے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) چہرے یا جسم کے دیگر حصوں پر نکلنے والے دانوں وغیرہ کو ہم اکثر معمولی چیز سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں مگر ضروری نہیں کہ ایسا ہر دانہ یا نشان بے ضرر ہو، جیسا کہ اس برطانوی دلہن کے کیس میں ہوا۔ میل آن لائن کے مطابق جواینی وال نامی اس خاتون کی کچھ ہفتے بعد ہی شادی ہونے والی تھی۔ اس دوران اس کی ناک پر ایک نشان سا بن گیا جیسے چھوٹا سا دانہ ہو۔ اسے اس کی شدید تکلیف ہونے لگی اور ناک کی جلد میں کھنچاﺅ آنے لگا۔

جب جواینی ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے حیران کن انکشاف کیا کہ یہ کوئی معمولی نشان یا دانہ نہیں تھا بلکہ یہ جلدی کینسر کا ٹیومر تھا، جس کا سائز 3ملی میٹر تک بڑھ چکا تھا۔ ڈاکٹروں نے فوری طور پر جواینی کا آپریشن کیا اور ناک سے یہ ٹیومر کاٹ کر الگ کر دیا۔ڈاکٹروں کے مطابق جواینی کو باسل سیل کیرسینوما نامی جلدی کینسر لاحق ہوا تھا جو ’نان میلینوما ہی کی ایک قسم ہے۔ یہ بہت زیادہ لاحق ہونے والی قسم ہے اور برطانیہ میں لوگوں کو لاحق ہونے والی کینسر کی تمام اقسام یہ سب سے زیادہ لاحق ہوتی ہے۔ کینسر کے تمام کیسز میں 80فیصد سے زائد اس کے کیس سامنے آتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...