برطانیہ کی پولیس اس پاکستانی کو پکڑنے کی سرتوڑ کوشش کیوں کررہی ہے؟ جرم جان کر ہر پاکستانی کو غصہ آجائے

برطانیہ کی پولیس اس پاکستانی کو پکڑنے کی سرتوڑ کوشش کیوں کررہی ہے؟ جرم جان کر ...
برطانیہ کی پولیس اس پاکستانی کو پکڑنے کی سرتوڑ کوشش کیوں کررہی ہے؟ جرم جان کر ہر پاکستانی کو غصہ آجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں پولیس ان دنوں ایک پاکستانی نوجوان کو گرفتار کرنے کی سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے، جو ایک ایسا گھناﺅنا جرم کرکے فرار ہوا ہے کہ سن کر ہر پاکستانی غصے میں آ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق 25سالہ ریحان خان نامی اس نوجوان نے لندن میں اپنی ناراض بیوی اور 11ماہ کے بیٹے کو خنجر کے پے درپے وار کرکے قتل کرنے کی کوشش کی اور انہیں شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ اس وقت 32سالہ ماں اور بچہ ہسپتال میں داخل ہیں جہاں بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔


پولیس کے مطابق ملزم اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا جس پر اس نے علیحدگی اختیار کر لی اور پولیس کو اس تشدد کی رپورٹ کر دی۔ بیوی کے ساتھ اس کا غیرانسانی سلوک ثابت ہونے پر اسے برطانیہ سے ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس پر ملزم نے طیش میں آ کر بیوی پر قاتلانہ حملہ کر دیا۔ خاتون کے ہمسایوں کا کہنا تھا کہ وہ چیخوں کی آوازیں سن کر باہر نکلے تو ملزم خاتون پر حملہ آور ہو چکا تھا جبکہ ان کا بڑا بیٹا باپ سے التجائیں کر رہا تھا کہ ’میری ماں کو مت مارو۔‘ زخمی خاتون کی سہیلی ثمینہ کا کہنا تھا کہ ”ملزم نے اپنی بیوی کے ذریعے ویزے کی مدت میں توسیع کی درخواست دے رکھی تھی کیونکہ اس کی بیوی برطانوی شہری تھی، لیکن اس نے آئے روز کے تشدد کی وجہ سے پولیس کو رپورٹ کردی جس کی وجہ سے واقعے سے پانچ روز قبل اس کی ویزے کی درخواست مسترد کر دی گئی اور جلد اسے ملک بدر کر دیا جانا تھا۔ “

مزید :

برطانیہ -