’اچھا ہوا مرگئی، اس نے یہ شرمناک ترین کام کیا تھا کہ۔۔۔‘ 80 سالہ خاتون کی موت کے بعد اس کے بچوں نے اخبار میں ایسا پیغام جاری کردیا جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں

’اچھا ہوا مرگئی، اس نے یہ شرمناک ترین کام کیا تھا کہ۔۔۔‘ 80 سالہ خاتون کی موت ...
’اچھا ہوا مرگئی، اس نے یہ شرمناک ترین کام کیا تھا کہ۔۔۔‘ 80 سالہ خاتون کی موت کے بعد اس کے بچوں نے اخبار میں ایسا پیغام جاری کردیا جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ماں کے دنیا سے چلے جانے کا غم صرف وہی محسوس کر سکتے ہیں جو اس سے گزرے ہوں، لیکن امریکہ میں ماں کی موت پر بچوں نے اخبار میں ایسا پیغام جاری کر دیا کہ جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی اور سن کر آپ بھی ایک لمحے کے لیے سکتے میں آ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق اس متوفی خاتون کا نام کیتھلین ڈیملو تھا۔ 80سال کی عمر میں اس کا انتقال امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر سپرنگ فیلڈ میں ہوا۔

کیتھلین کے انتقال پر اس کے دو بچوں جینا اور جے نے اخبار میں اس کی موت کی خبر پر مبنی اشتہار دیا جس کی عبارت کچھ یوں تھی:”کیتھلین ڈیملو 19مارچ 1938ءکوویباسو کے جوزف اور گرٹروڈ شنک کے ہاں پیدا ہوئی۔ 1957ءمیں اس کی شادی ویباسو کے سینٹ اینیز چرچ میں ڈینس ڈیملو سے ہوئی اور اس کے ہاں دو بچے جینا اور جے پیدا ہوئے۔ پھر کیتھلین نے اپنے شوہر کے بھائی لائل ڈیملو کے ساتھ تعلقات استوار کرلیے اور 1962ءمیںاس کے بچے کی ماںبننے والی تھی کہ اس کے ساتھ کیلیفورنیا منتقل ہو گئی۔ اس نے اس شخص کے لیے اپنے شوہر اور دونوں بچوں کو چھوڑ دیا۔ ان دونوں بچوں کو کیتھلین کے بعد اس کے ماں باپ مسٹر اینڈ مسز جوزف نے پالا۔ کیتھلین 31مئی 2018ءکو سپرنگ فیلڈ میں انتقال کر گئی ہے اور اب وہ خدا کے سامنے پیش ہو گی۔ اچھا ہوا کہ وہ مر گئی ،اسے جینا اور جے کبھی بھی یاد نہیں کریں گے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ دنیا اس کے بغیر ایک بہتر جگہ ہے۔“

رپورٹ کے مطابق یہ اشتہار ’ریڈووڈ فالز گزٹ‘ (Redwood Falls Gazette)نامی جریدے میں شائع ہوا۔ اس اشتہار کی تصویرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی تو وہاں ایک بھونچال آ گیا۔ لوگ اس پر شدید حیرت اور پریشانی کا اظہار رہے ہیں۔ شائنہ میری جانز نامی ایک لڑکی نے اس پر لکھا ہے کہ ”او مائی گاڈ، اخبار نے یہ شائع ہی کیوں کیا۔ یہ دنیا کہاں پہنچ گئی ہے۔ انتہائی خوفناک ہے یہ تو۔“ چارلین جانسن نامی خاتون نے لکھا کہ ”دیکھو ریڈووڈ فالز گزٹ نے کیا شائع کر دیا ہے۔ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ دنیا میں اتنی نفرت کرنے والے لوگ بھی موجود ہیں۔ کیتھلین کی روح کو دائمی سکون ملے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...