برطانوی شہر لیڈز میں مسجد اور گردوارے کو آگ لگا دی گئی

برطانوی شہر لیڈز میں مسجد اور گردوارے کو آگ لگا دی گئی
برطانوی شہر لیڈز میں مسجد اور گردوارے کو آگ لگا دی گئی

لندن (صباح نیوز)برطانیہ میں شرپسندوں نے لیڈز کے بیسٹن کے علاقے میں ایک مسجد اور لیڈی پٹ لین میں واقع ایک گردوارے کوآگ لگا دی۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں شرپسندوں نے لیڈز کے بیسٹن کے علاقے میں ایک مسجد اور لیڈی پٹ لین میں واقع ایک گردوارے کوآگ لگا دی ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ نے آگ پر فوری قابو پالیا تاہم اس دوران مسجد کا دروازہ جل گیا۔ اس واقعے کے 40 منٹ بعد لیڈز میں واقع گردوارے کو بھی شرپسندوں نے نشانہ بنایا۔تاہم دونوں عبادت گاہوں پر حملے کو پولیس نے نفرت انگیز قرار دیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...