”تحریک انصاف سیب 100 روپے کلو اور ۔۔۔“سرگودھا میں یہ شخص سیب بیچ رہاہے اور ساتھ ایسا نعرہ لگا رہا ہے سن کر عمران خان ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

”تحریک انصاف سیب 100 روپے کلو اور ۔۔۔“سرگودھا میں یہ شخص سیب بیچ رہاہے اور ...
”تحریک انصاف سیب 100 روپے کلو اور ۔۔۔“سرگودھا میں یہ شخص سیب بیچ رہاہے اور ساتھ ایسا نعرہ لگا رہا ہے سن کر عمران خان ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )عام انتخابات کی آمد آمد ہے اور ہر طرف سیاسی شور نظر آ رہاہے جبکہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی الیکشن مہم کا آغاز کر چکی ہیں اور امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کی جارہی ہیں تاہم ایسے میں سرگودھا میں ایک شخص سیاسی نعرے کے ساتھ اپنے سیب فروخت کر رہاہے اور انتہائی دلچسپ انداز اپناتے ہوئے راہگیروں کو اپنی طرف متوجہ کرہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے صحافی حبیب اکرم سرگودھا میں انتخابی ماحول کا جائزہ لینے کیلئے پہنچے تو انہیں وہاں پر ایک شخص’’ تحریک انصاف سیب‘‘ بیچتا ہوا نظر آ گیا جس سے گفتگو کرنے کیلئے وہ آگے بڑھے تو وہ سیب فروش شخص کہنے لگا کہ ”تحریک انصاف سیب‘‘  100 روپے کلو ، ایک نمبر سیب بیچ رہاہوں اور الگ الگ کر کے بیچ رہاہوں ، دوسری جانب نوازشریف گروپ کے سیب دونمبر ہیں ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...