گورنر پنجاب نے ملزم کو معاف کرنے کیلئے پیغام بھیجا ، جج نے چیمبر میں بلا کر صلح کیلئے کہا ،حمایت کرنے پر مجیب الرحمان شامی کی شکر گزار ہوں:خدیجہ صدیقی

گورنر پنجاب نے ملزم کو معاف کرنے کیلئے پیغام بھیجا ، جج نے چیمبر میں بلا کر ...
گورنر پنجاب نے ملزم کو معاف کرنے کیلئے پیغام بھیجا ، جج نے چیمبر میں بلا کر صلح کیلئے کہا ،حمایت کرنے پر مجیب الرحمان شامی کی شکر گزار ہوں:خدیجہ صدیقی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وکیل کے بیٹے کے ہاتھوں قاتلانہ حملے کا نشانہ بننے والی قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے مجھے ملزم شاہ حسین کو معاف کرنے کیلئے پیغام بھیجا جبکہ ملزم کوبری کرنیوالے جج نے مجھے اپنے چیمبر میں بلا کر ملزم سے صلح کرنے کا کہا تھا اور اس وقت ملزم کا باپ بھی جج کے چیمبر میں موجود تھا،حمایت کرنے پر مجیب الرحمان شامی صاحب کی شکر گزار ہوں۔

نجی ٹی وی چینل ’’ دنیا نیوز‘‘کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ صدیقی نے بتایا کہ جج نے مجھے چیمبر میں بلا کر کہا تھا کہ کیا آپ صلح نہیں کر سکتیں؟ کیونکہ یہ ایک معمولی کیس ہے اور بڑے بڑے کیسز میں صلح ہو جاتی ہے اور اس وقت ملزم کے والد صاحب میر سے ساتھ کھڑے ہوئے تھے ۔خدیجہ صدیقی کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے بھی مجھے پیغام بھیجا تھا کہ ملزم کومعاف کر دو جس پر میں نے کہا کہ گورنرصاحب ایک وکیل کی حیثیت سے یہ بات کر رہے ہیں یا گورنر پنجاب کی حیثیت سے وہ ایسا کر رہے ہیں؟ البتہ گورنر کے پیغام سے مجھے ایک جھٹکا لگا ۔انہوں نے کہ مجیب الرحمان شامی صاحب نے جب مجھ پر حملہ ہوا تھا میر ے لئے آواز بلند کی تھی اور اب بھی کر رہے ہیں اس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...