نگران وزیرخزانہ کی پہلی کارروائی ،ایسے افسر کو نوکری سے فارغ کردیا کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

نگران وزیرخزانہ کی پہلی کارروائی ،ایسے افسر کو نوکری سے فارغ کردیا کہ آپ بھی ...
نگران وزیرخزانہ کی پہلی کارروائی ،ایسے افسر کو نوکری سے فارغ کردیا کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نگران وزیر خزانہ و صنعت و پیداوار ڈاکٹر شمشاد اختر نے پہلی کارروائی کرتے ہوئے نیشنل انڈسٹریل پارکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مدثر اقبال کونوکری سے فارغ کردیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق مدثر اقبال ایک وقت میں 2اداروں سے بیک وقت تنخواہ لیتے رہے ہیں ،وہ جی ایم ای ڈی بی بھی تعینات تھے ۔نگران وزیر خزانہ کے حکم کے بعد چیئر مین نیشنل انڈسٹریل پارک محمد افضل نے باضابطہ نو ٹی فیکیشن جاری کردیا جس میں مدثر اقبال کو عہدے چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے ۔واضح رہے کہ مدثر اقبال پر پلاٹس غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا بھی الزام ہے اور اس سلسلے میں نیب میں انکوائریاں زیر سماعت ہیں ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...