جرمن صوبے کا مہاجرین کو وفاق پر انحصار کی بجائے خودملک بدرکرنے کا اعلان

جرمن صوبے کا مہاجرین کو وفاق پر انحصار کی بجائے خودملک بدرکرنے کا اعلان
جرمن صوبے کا مہاجرین کو وفاق پر انحصار کی بجائے خودملک بدرکرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(این این آئی)جرمن صوبے باویریا کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی ملک بدری کے لیے جرمنی پر انحصار کرنے کی بجائے صوبائی سطح پر ہی خصوصی چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے تارکین وطن کو ملک بدر کرے گی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی جرمن ریاست میں جرمن چانسلر میرکل کی قدامت پسند اتحادی جماعت کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) برسر اقتدار ہے۔ صوبائی سطح پر ملک بدری کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے جبکہ رواں برس موسم خزاں میں صوبائی انتخابات ہونا ہیں۔باویریا کے وزیر اعلیٰ مارکوْس زوئڈر کا کہنا تھا کہ خصوصی پروازوں کا منصوبہ ان متعدد اقدامات کا صرف ایک حصہ ہے جن کی مدد سے اس برس اگست سے پہلے پہلے ریاست سے پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی ملک بدریوں کا عمل تیز کیا جانا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے زوئڈر نے یہ بھی بتایا کہ صوبے میں پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کے لیے 7 ایسے بڑے مراکز بھی تیار کیے جا رہے ہیں جہاں تارکین وطن کو ان کی پناہ کی درخواستوں پر فیصلہ کیے جانے تک قیام کرنا ہو گا۔