چین میں لوہے کی کان میں دھماکا،11 افراد ہلاک

چین میں لوہے کی کان میں دھماکا،11 افراد ہلاک
چین میں لوہے کی کان میں دھماکا،11 افراد ہلاک

بیجنگ(این این آئی)چین میں لوہے کی ایک کان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 11ہ افراد ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں لوہے کی ایک کان میں ہونے والے دھماکے کے باعث کم از کم 11افراد ہلاک ہو گئے اور25دیگر کان میں پھنس کر رہ گئے ۔متاثرہ کان لیاو اِنگ صوبے میں واقع تھی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے کافی دیر کی جدو جہد کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتا ل منتقل کردیا۔ واضح رہے کہ ناقص حفاظتی اقدامات کی وجہ سے چین میں تواتر کے ساتھ ایسے حادثے پیش آتے رہتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...