اسرائیلی فوج نے کم سن فلسطینی مزاحمت کار عہد تمیمی کے رشتہ دارازدان تمیمی کوگولیاں مار شہید کردیا

اسرائیلی فوج نے کم سن فلسطینی مزاحمت کار عہد تمیمی کے رشتہ دارازدان تمیمی ...
اسرائیلی فوج نے کم سن فلسطینی مزاحمت کار عہد تمیمی کے رشتہ دارازدان تمیمی کوگولیاں مار شہید کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیت المقدس(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نےصہیونی فوجی کو تھپڑ رسید کرنے کی پاداش میں پابند سلاسل کم سن فلسطینی ’مزاحمت کار‘ عہد تمیمی  کے رشتہ دار کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے کے قصبے نبی صالح میں اسرائیلی فوج نے سنگ بازی کے الزام میں 21 سالہ نوجوان کو گرفتار کرنے کے لیے گھر پر چھاپا مارا اور اس دوران نہتے فلسطینی کو شہید کردیا۔ رپورٹس کے مطابق ازدان تمیمی کو اسرائیلی جیل میں قید 18 سالہ عہد تمیمی کے گھر کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔فلسطینی سماجی رکن نے میڈیا کو بتایا کہ ازدان تمیمی نامی نوجوان کو اسرائیلی فوج نے کچھ فاصلے سے گردن میں تین گولیاں ماریں جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور فوجیوں کے حصار میں ہی دم توڑ گیا جب کہ اس دوران امدادی ٹیمیں بھی وہاں موجود تھیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ نوجوان کو دورانِ کارروائی پتھرؤا کرنے پر گولیاں ماری گئیں جب کہ نوجوان کو زخمی ہونے کے بعد پوری طبی امداد دی گئی تاہم وہ جانبرنہ ہوسکا۔

مزید : بین الاقوامی