پاناما کیس میں نواز شریف کے لیے خط لکھنے والے قطری شہزادے حمد بن جاسم کو سعودی عرب نے بڑا جھٹکا دے دیا

پاناما کیس میں نواز شریف کے لیے خط لکھنے والے قطری شہزادے حمد بن جاسم کو ...
پاناما کیس میں نواز شریف کے لیے خط لکھنے والے قطری شہزادے حمد بن جاسم کو سعودی عرب نے بڑا جھٹکا دے دیا

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی رائل کورٹ کے مشیر سعود القحطانی کی جانب سے قطر کے سابق وزیر خارجہ حمد بن جاسم بن جبر کے ا±س بیان کا جواب سامنے آیا ہے جس میں حمد بن جا سم نے بائیکاٹ کرنے والے ممالک کو خلیجی ممالک کے بحران اور خلیج تعاون کونسل کو نقصان پہنچانے کا ذمے دار ٹھہرانے کی کوشش کی تھی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق منگل کی شب اپنی ٹوئیٹس میں القحطانی کا کہنا تھا کہ سابق قطری وزیر خارجہ "خلیج تعاون کونسل پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، ان کا دعوی ہے کہ ہم کونسل کے نظام کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،یہ احمقانہ بات وہ کونسل کے نصف سے زیادہ ممالک کو بول رہے ہیں جنہوں نے قطر کا بائیکاٹ کیا ! میں پوچھتا ہوں کہ خلیجی ممالک کی صفوں کی یہ نام نہاد وحدت ا±س وقت کہاں تھی جب قطر 21 برس تک مہلک سرطان کا کردار ادا کرتا رہا"۔

دوحہ کی پالیسی کے خلاف شواہد سے متعلق سابق قطری وزیر خارجہ حمد بن جاسم کے استفسار کا جواب دیتے ہوئے القحطانی نے کہا کہ "وہ پوچھتے ہیں کہ دوحہ حکام کے خلاف شواہد کہاں ہیں؟ یہ اس بحران کی برکت ہے کہ الجزیرہ چینل اور دیگر میڈیا حکام کے ہاتھوں کٹھ پتلی بن گیا"۔

سعودی مشیر نے حمد بن جاسم کے اس بیان کو جھوٹ قرار دیا کہ "سعودی عرب کے بعض قوانین ہمیں قطر کے عوام کے ساتھ ہمدردی سے روکتے ہیں، ہر سعودی ، خلیجی اور مسلمان قطری عوام کے لیے خیر خواہی اور ہمدردی کے جذبات رکھتے ہیں۔ قطریوں کے سعودی عرب میں اپنے گھر والوں اور رشتے داروں کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔ تو پھر مذکورہ قوانین کہاں ہیں ؟۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...