اصغر خان کیس :نواز شریف کا سپریم کورٹ میں جواب داخل کروانے کا فیصلہ ، وکیل کی خدمات حاصل کرلیں

اصغر خان کیس :نواز شریف کا سپریم کورٹ میں جواب داخل کروانے کا فیصلہ ، وکیل کی ...
اصغر خان کیس :نواز شریف کا سپریم کورٹ میں جواب داخل کروانے کا فیصلہ ، وکیل کی خدمات حاصل کرلیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ میں جواب داخل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور معروف قانون دان بیرسٹر منور اقبال دگل کی خدمات حاصل کرلیں ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق نواز شریف اصغر خان کیس میں جواب داخل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بیرسٹر منور اقبال دگل کی خدمات حاصل کر چکے ہیں اور اس حوالے سے بیرسٹر منور اقبال دگل نے اپنا وکالت نامہ سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف سمیت 28سیاستدانوں سے 12جون تک جواب طلب کررکھا ہے ۔واضح رہے سپریم کورٹ نے نواز شریف کو آج طلب کر رکھا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پر چیف جسٹس نے  آج ہی کی تاریخ میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی لیکن اس کے باوجود بھی نواز شریف پیش نہ ہوئے جس پر اٹارنی جنرل کی جانب سے کہا گیا تھا کہ نواز شریف وکیل کے ساتھ پیش ہونگے۔

مزید : قومی