ماہ صیام کے دوران مسجد نبویﷺ کے 100 دروازے زائرین کے لیے دن رات کھلے رہیں گے

ماہ صیام کے دوران مسجد نبویﷺ کے 100 دروازے زائرین کے لیے دن رات کھلے رہیں گے
ماہ صیام کے دوران مسجد نبویﷺ کے 100 دروازے زائرین کے لیے دن رات کھلے رہیں گے

مکہ مکرمہ(این این آئی)مسجد نبویﷺ کے انتظامی امور کے نگراں ادارے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ماہ صیام کے دوران مسجد کے 100 دوازے زائرین کی آمد ورفت کی سہولت کے لیے دن رات کھلے رکھے گئے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق مسجد نبویﷺ  کی انتظامی کمیٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد نبویﷺ  میں زائرین کی آمد ورفت کے لیے 10 ہنگامی دروازے بھی قائم کیے گئے تاکہ مسجد میں آنے والے نمازیوں اور روزہ داروں کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مسجد نبویﷺ  میں آمد ورفت کے لیے ایک سو دروازوں کے کھلے رکھنے کے ساتھ ساتھ زائرین کو ہر قسم کا آرام وراحت پہنچانے کے لیے 600 ملازمین تعینات کیے گئے ہیں،جہاں تک مسجد نبویﷺ کے تاریخی دروازوں کی تاریخی اہمیت کا سوال ہے تو مورخین کا کہناتھا کہ جب آنحضرت ﷺ نے یہ مسجد اپنے دست مبارک سے تعمیر کی تو اس کے صرف 3داخلی اور خارجی دروازے تھے۔ ایک دروازہ جنوب، دوسرا مغرب اور تیسرا مغرب کی سمت سے تھا، انہیں آج بھی باب الرحمی، باب جبریلؑ اور باب ابوبکر صدیقؓ کے ناموں سے یاد کیا جاتا ہے،متذکرہ دروازے آج بھی انہی ناموں کے ساتھ موجود ہیں مگر انہیں آمد ورفت نہیں بلکہ صرف زیارت کے لیے کھولا جاتا ہے۔

نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے بعد خلیفہ دوم سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مسجد نبویﷺ کی توسیع کا حکم دیا۔ سنہ 17ھ میں مسجد نبویﷺ کی توسیع کے بعد اس کے مزید تین دروازوں کا اضافہ کیا گیا۔ حضرت عثمان بن عفانؓ کے دور میں مسجد نبویﷺ  کے6 دروازے ہی رہے تاہم ان میں سے ایک دروازہ خواتین کے لیے مختص کیا گیا۔مختلف ادوار میں مسجد نبویﷺ  کی توسیع کا عمل جاری رہا، یہاں تک کہ موجودہ سعودی خاندان کے حکمران شاہ سعود بن عبدالعزیزآل سعود نے مسجد نبویﷺ کے 5 مزید دروازوں کے قیام کے ساتھ مزید توسیع کی۔ ان کے دور میں مسجد کے 10 اور دروازے بھی بنائے گئے، ان میں3 داخلی دروازے شامل ہیں۔ انہیں باب الملک، باب عمر بن خطابؓ، باب عثمان بن عفانؓ، باب عبدالعزیز، باب المجیدی کے ناموں سے یاد کیا جاتا ہے۔بعد ازاں خادم الحرمین الشریفین شاہ فہد بن عبدالعزیز نے مسجد نبویﷺ کی شمالی، مشرقی اور مغربی سمت میں توسیع کرائی اور مزید کئی دروازے شامل کیے۔

مزید : Ramadan Page /Ramadan News

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...