ایتھیوپیا کی جھیل میں مگرمچھ نے حملہ کرکے پادری کوہلاک کردیا

ایتھیوپیا کی جھیل میں مگرمچھ نے حملہ کرکے پادری کوہلاک کردیا
ایتھیوپیا کی جھیل میں مگرمچھ نے حملہ کرکے پادری کوہلاک کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ادیس ابابا(این این آئی)ایتھوپیا میں ایک مگرمچھ ایک پادری کو اس وقت پکڑ کر جھیل میں لے گیا جب وہ لوگوں کو بپتسمہ دے رہے تھے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس اور مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ مرکب تبائیعا ضلع میں پروٹیسٹنٹ پاسٹر ایشیٹے 80 لوگوں کے اجتماع کو ابایا جھیل میں بیپتسمہ دے رہے تھے کہ ایک مگرمچھ نے ان پر حملہ کر دیا۔مقامی لوگوں کا کہنا تھا جب پادری ایک شخص کو بپتسمہ دے چکے تو مگرمچھ نے چھلانگ لگا کر پادری کو اپنے طاقتور جبڑوں میں پھنسا لیا اور گہرے پانی میں لے گیا۔

ایک مقامی شخص کیتما کیرو نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور مچھیروں نے پادری کو مگرمچھ کے چنگل سے چھڑانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔ مقامی لوگ پادری کی جان بچانے میں کامیاب تو نہیں ہوئے البتہ وہ ان کی لاش کو مگرمچھ سے چھڑا لائے۔ایتھوپیا کی جھیل ابایا1100 کلومیٹر طویل ہے اور اسے مگر مچھوں کی بڑی آماجگاہ تصور کیا جاتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی