’’جنرل حمید گل وردی میں اسلامی جمہوری اتحاد کی میٹنگ میں شریک تھے اور آئی جے آئی کے اجلاسوں میں سر عام ۔۔۔‘‘شیخ رشید نے حیران کن دعویٰ کر دیا

’’جنرل حمید گل وردی میں اسلامی جمہوری اتحاد کی میٹنگ میں شریک تھے اور آئی ...
’’جنرل حمید گل وردی میں اسلامی جمہوری اتحاد کی میٹنگ میں شریک تھے اور آئی جے آئی کے اجلاسوں میں سر عام ۔۔۔‘‘شیخ رشید نے حیران کن دعویٰ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنرل حمید گل وردی میں آئی جے آئی کی میٹنگ میں بیٹھے تھے اور اسلامی جمہوری اتحاد کے اجلاسوں میں الیکشن کے لئے پیسے تقسیم ہوتے تھے ، نوا زشریف نے 23 مارچ کو این آر او کی کوشش کی لیکن بری طرح ناکام ہوئی ،اب 

نواز شریف کا جیل سے الیکشن لڑنے کا پروگرام ہے،ایل این جی کیس میں 200 ارب روپے کے غبن کا کیس ہے،شہباز شریف ایل این جی اور حدیبہ پیپر کیس میں ملوث ہیں،میرے خلاف سپریم کا جو بھی فیصلہ آئے گا من وعن قبول کروں گا۔

نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدا حمد نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات کے بعدعمران خان اور میں مل کر حکومت بنائیں گے،الیکشن 15 سے 20 روز کے لئے ملتوی ہو جائیں توحمایت کروں گا، الیکشن کچھ وقت کے لئے ملتوی ہو گئے تو قیامت نہیں آ جائے گی، کاغذات نامزدگی معاملے پر سینیٹ الیکشن کے دوران ہائیکورٹ گیا ،ملک میں 5 سال کے دوران اہم سیاسی تبدیلیاں آئیں۔انہوں نے کہا کہاس وقت راولپنڈی کی صورتحال انتہائی خراب ہے، شہریوں کے لئے پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں پانچ پانچ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے لوگ اذیت کی زندگی گزار رہے ہیں کسی کو پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ  ایل این جی کیس پر میں نے بہت محنت کی ہے، شاہد خاقان عباسی جہاں چاہیں مجھ سے مناظرہ کر لیں، ایل این جی میں 200 ارب روپے کی غبن کا کیس ہے شہبازشریف ایل این جی اور حدیبہ پیپر کیس میں ملوث ہیں،عمران الحق اور دیگر سے تفتیش کی جائے تو حقیقت سامنے آ جائے گی۔ شیخ رشید کامزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کا احتساب نہ کیا تو ذمہ دار خود عوام ہوں گے، حکمرانوں کے بچے روز بروز ترقی کر رہے ہیں جبکہ ہمارے بچوں کو نائب قاصد کی نوکری نہیں ملتی ،انشا اللہ آنے والے انتخابات میں بھاری تعداد میں الیکشن جیتیں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ این اے 60,62 سے الیکشن لڑوں گا،  10 مذہبی جماعتوں نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کر ائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ میری نااہلی سے متعلق کیس سپریم کور ٹ میں ہے عدالت کا جو فیصلہ آئے گا اسے من و عن قبول کروں گا ،میری ساری چیزیں کلیئر ہیں، نہ میری کوئی جائیداد ہے نہ منی ٹریل،میرے پاس جو کچھ ہے میرے حلقے کی عوام کو پتا ہے۔

مزید :

قومی -