تحریک انصاف کو اللہ کی پکڑ کا سامنا ہے:رانا ثناءاللہ

تحریک انصاف کو اللہ کی پکڑ کا سامنا ہے:رانا ثناءاللہ
تحریک انصاف کو اللہ کی پکڑ کا سامنا ہے:رانا ثناءاللہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور ”ڈیلی پاکستان آن لائن“ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کواللہ کی پکڑ کاسامنا ہے ۔ کوئی بھی اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کتاب لکھ کر شیئر کر سکتا ہے ۔ ریحام خان نے بھی بلیک میلنگ کے باعث ملک چھوڑا تھا۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”الیونتھ آور“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ریحام خان کو بھی بلیک میلنگ کے بعد ملک چھوڑنا پڑا تھا ، کتاب کے مسودے کو بھی تحریک انصاف کی جانب سے ہی سامنے لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں مفروضے کی بنیاد پر کسی خاتون کو قابل مذمت نہیں ٹھہر اسکتا ۔ ریحام خان کی کتاب آئے گی یا نہیں ہم کو اس کا کوئی پتہ نہیں۔ کچھ حدود قیود مقرر ہیں آپ اس حد تک بات کر سکتے ہیں۔ کوئی بھی اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کتاب لکھ کر شیئر کر سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے سب کی پگڑی اچھالتے ہیں اس لئے آج ان کو بھی اللہ کی پکڑ کا سامنا ہے ۔

مزید : قومی