برطانیہ میں سر پھرے نوجوان نے پولیس کو تگنی کا ناچ نچا دیا، سڑکوں پر کیا کرتا رہا جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے 

برطانیہ میں سر پھرے نوجوان نے پولیس کو تگنی کا ناچ نچا دیا، سڑکوں پر کیا کرتا ...
برطانیہ میں سر پھرے نوجوان نے پولیس کو تگنی کا ناچ نچا دیا، سڑکوں پر کیا کرتا رہا جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (اے این این)برطانیہ میں سر پھرے نوجوان نے پولیس کو تگنی کا ناچ نچوا دیا لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا اور بلا آخر پولیس کے ہتھے چڑھ ہی گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شہر کیمبرج کے ہائے وے پر115میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کار دوڑاتے ایک نوجوان نے پیچھا کرتی پولیس سے بچنے کیلئے اپنی جان تک خطرے میں ڈال دی اور ریلوے کراسنگ پر ٹرین کو ڈوج کرتے ہوئے چند انچ سے بچا ،تاہم پھر بھی سبق نہ سیکھا اور مسلسل گاڑی دوڑاتا رہا یہاں تک کہ سڑک کنارے لگی ریلنگ سے ٹکرا گیا اور اتنے میں پولیس نے اسے دھر لیا۔پولیس کے ہاتھ نہ آنے سے بچنے کی کوشش کرنے والے اس نوجوان پرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اورتیز رفتاری کے چارج لگائے گئے ہیں اور اس کا ڈرائیونگ لائسنس بھی2 سال کے لیے کینسل کر دیا گیا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی