ستاروں کی روشنی میں آپ کا عید کا دوسرا دن ،06 جون جمعرات کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا عید کا دوسرا دن ،06 جون جمعرات کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا عید کا دوسرا دن ،06 جون جمعرات کیسا رہے گا

  

حمل

06جون جمعرات۔ مالی معاہدے کرتے وقت محتاط رہیں۔ اچانک سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ کسی ساتھ کی طرف سے مدد و تعاون حاصل ہو گا۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔

ثور

06جون جمعرات۔ کسی معاملے میں چیلنج کا سامنا ہو گا۔ آپ روز مرہ معمولات سے لطف اندوز نہ ہو سکیں گے۔ اپنے بچوں کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی پیدا ہو گی۔ گھریلو امور میں خوشی نصیب ہو گی۔

جوزا

06جون جمعرات۔ کام میں معمولی وقتی رکاوٹ کا خدشہ ہے۔ انعامی اسکیموں میں پیسہ کا ضیاع اور اولاد سے متعلقہ امور حقائق کے برعکس بڑھا چڑھا کر بیان کر سکیں گے۔

سرطان

06جون جمعرات۔ دوسروں کیساتھ بہتر طور پر ڈیلنگ کر سکیں گے۔ آپ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ حلقہئ احباب وسیع ہو گا۔ دوسرے آپ کی شخصیت سے متاثر ہوں گے۔

اسد

06جون جمعرات۔ کاروباری مصروفیات میں اضافہ ہو گا۔ نئی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے انجام دے سکیں گے۔ اہل خانہ کے ساتھ رویہ نرم ہی رکھیں۔ سماجی حلقوں میں عزت بڑھے گی۔

سنبلہ

06جون جمعرات۔ مہمانوں کی آمد و رفت رہے گی۔ ان کی خاطر تواضع کر سکیں گے۔ معاشی امور میں کامیابی، سماجی حیثیت میں اضافہ اور قائدانہ صلاحیت، وسیع حلقہ احباب رہے گا۔

میزان

06جون جمعرات۔ مالی امور میں احتیاط برتیں۔ قانونی معاملات میں کوئی اچھی خبر سن سکیں گے۔ شراکتی امور میں اہم معاہدے طے پانے کا امکان ہے۔ قریبی لوگوں کیساتھ تعلقات احتیاط طلب ہونگے۔

عقرب

06جون جمعرات۔ دوسرے آپکی مقناطیسی شخصیت سے متاثر ہوں گے۔ بعض معاملات کے دوران رکاوٹیں پیش آنیکا خدشہ ہے۔ گھریلو یا اہل خانہ کیلئے خریداری کرنا مفید رہے گا۔

قوس

06جون جمعرات۔ شریک کار کیساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ اپنے جذبات پر مکمل قابو رکھیں۔ نفسیاتی امور میں توجہ، جنس مخالف کی طرف رغبت اور حاسدین سے بچنے کی ضرورت ہے۔

جدی

06جون جمعرات۔ گھریلو امور میں عدم توجہی نہ برتیں۔ گھریلو معاشی امور درپیش ہوں گے۔ جائیداد کی خریدو فروخت کا رجحان ہو گا۔ مالی بچت کی سکیموں میں رجحان سے فائدہ ہو سکے گا۔

دلو

06جون جمعرات۔ پوری لگن سے کام کرنے کی کوشش کریں۔ آپ اپنے خیالات کو عملی شکل دے سکیں گے۔ مالی مفاد کے منصوبوں میں کامیابی کا امکان ہے۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔

حوت

06جون جمعرات۔ آپ کاروباری امور کو کامیابی سے ادا کر سکیں گے۔ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع ملے گا۔ حالات پر مکمل نظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کر سکیں گے۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم