سعودی عرب نے بھی عید کے موقع پر خیبرپختونخوا حکومت والی حرکت کردی، پوری مسلم دنیا میں ہنگامہ

سعودی عرب نے بھی عید کے موقع پر خیبرپختونخوا حکومت والی حرکت کردی، پوری مسلم ...
سعودی عرب نے بھی عید کے موقع پر خیبرپختونخوا حکومت والی حرکت کردی، پوری مسلم دنیا میں ہنگامہ

  


لندن، ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی طرف سے ایک رو زقبل عید الفطر منائے جانے پر پوری مسلمان دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا، کئی ممالک کا خیال ہے کہ رمضان مزید ایک دن چلنا چاہیے تھا۔ یادرہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے بھی ممکنہ طورپر ایک روز قبل عیدالفطر منانے کا اعلان کیا جس پر صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے کفارہ کرنے کا بھی اعلان کردیاہے ۔

غیرملکی جریدے’ مارننگ سٹار‘کے مطابق عیدالفطر علماءکی طرف سے نیا چاند دیکھنے کے بعد منائی جاتی ہے لیکن سعودی حکام نے غروب آفتاب کے چند منٹ بعد ہی چاند دیکھنے کا دعویٰ کیالیکن آسٹرونامیکل اعدادوشمار کے مطابق پیر کی رات کو دنیا میں کسی بھی جگہ پر نیا چاند دیکھنا تقریباً ناممکن تھااور سعودی سکالرز کی اہلیت پر سوال اٹھادیا۔ سعودی عرب کے پڑوسی ملک مصر نے کہاتھاکہ چاندکادکھنا ناممکن ہے اور منگل کو بھی مسلمانوں کو روزہ رکھنا چاہیے ۔

اسی طرح دیگر مسلم اکثریتی ممالک پاکستان اور انڈونیشیا نے بھی سعودی عرب سے اتفاق نہیں کیا اور بدھ کو عید منائی ۔ صرف یہی نہیں بلکہ برطانیہ میں عید پر اختلاف ہوا ، مسجد کی انتظامی کمیٹی اور اسلامک سنٹرلندن نے سعودی عرب کی پیروی کی لیکن برمنگھم سنٹرل مسجد اور کئی دیگر جگہوں پر بدھ کو عید الفطر منانے کا اعلان کیاگیا۔ چانددیکھنے کا انتظام کرنیوالے آسٹرانومر ایماد احمد نے مایوسی کے انداز میں کہاکہ سعودی عرب کا چانددیکھنا ناممکن تھا اور یہ نیا ورلڈ ریکارڈ ہے ۔

مزید : عرب دنیا