منظور وسان نے ایک اور ’’خواب ‘‘ دیکھ لیا ،وزیر اعظم عمران خان کے بارے ایسی پیش گوئی کر دی کہ سب ہی حیران رہ جائیں گے

منظور وسان نے ایک اور ’’خواب ‘‘ دیکھ لیا ،وزیر اعظم عمران خان کے بارے ایسی ...
منظور وسان نے ایک اور ’’خواب ‘‘ دیکھ لیا ،وزیر اعظم عمران خان کے بارے ایسی پیش گوئی کر دی کہ سب ہی حیران رہ جائیں گے

  

خیرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور اپنے انوکھے خوابوں کے حوالے سے شہرت پانے والے منظور وسان نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں ایک نیا خواب دیکھتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہعمران خان اچانک وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے، انہیں لانے والے خود بھی پریشان ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہعمران خان کے قریبی ساتھیوں  اور پارٹی بنانے والوں کو ان سے دور کیا جا رہا ہے،عمران خان 2020 تک بھی نہیں چل پائیں گے، پنجاب سے پیپلزپارٹی حکومت مخالف تحریک شروع کرے گی جس کا مرکز جنوبی پنجاب ہوگا اور مختلف جماعتیں میدان میں نکل آئیں گی جس کی وجہ سے موجودہ حکومت اس سال کے آخر میں دم تو ڑ جائے گی۔

منظور وسان نے مزید پیشین گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 10 جون کو اسلام آباد میں سی ای سی کی بیٹھک ہے جس میں لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، پارٹی فیصلے کے بعد احتجاج کی شروعات پنجاب سے کی جائے گی۔آصف زرداری کے بارے میں بھی انہوں نے اپنا خواب بیان کیا جس کے مطابق ان کی ضمانت میں توسیع ہوجائے گی،پہلے تو آصف زرداری کے خلاف اربوں کھربوں کی بدعنوانی کی بات کی جا رہی تھی، اب یہ کم ہو کر 3 کروڑہو گئی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /خیرپور