ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر کورونا سے خوفزدہ ،انگلینڈ میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے دستبردار

ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر کورونا سے خوفزدہ ،انگلینڈ میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز ...
ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر کورونا سے خوفزدہ ،انگلینڈ میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے دستبردار

  

چگمبورا(ڈیلی پاکستان آن لائن )ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑی کورونا وائرس کے خوف سے اگلے ماہ انگلینڈ میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہوگئے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بلے باز شیروون ہیٹمیئر، ڈیرن براوو اور آل راونڈر کیمو پاول نے انگلینڈ کا دورہ کرنے والی 25 رکنی ٹیم کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اصل شیڈول کے مطابق 4 جون سے شروع ہونے والی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردی گئی تھی۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے نئے شیڈول کے مطابق 8 جولائی کو بغیر تماشائیوں کے شروع ہوگی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 جون کو انگلینڈ پپہنچے گی اور قرنطینہ اور ٹریننگ کے لیے اولڈ ٹریفورڈ میں قیام کرے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 جولائی کو ساوتھمپٹن میں شروع ہوگا جس کے بعد دونوں ٹیسٹ اولڈ ٹریفورڈ میں بالترتیب 16 جولائی اور 24 جولائی کو شروع ہوں گے۔

مزید :

کھیل -